بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش کھلاڑیوں کا آنجہانی ملکہ برطانیہ کو خراجِ عقیدت

دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران انگلش پلیئرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں اور خاموشی اختیار کی۔

انگلش کھلاڑیوں نے کیپ اتار کر گول دائرہ بنایا اور سر جھکائے خاموشی سے کھڑے رہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.