بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: آصف محمود کی شاندار یارکر نے اسٹمپ کے دو ٹکڑے کردیے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سندھ کی ٹیم کے فاسٹ بولر آصف محمود نے شاندار یارکر کے ذریعے خیبرپختونخوا کے عمران جونیئر کو کلین بولڈ کردیا، جس سے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

سندھ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس میچ میں ایک دلچسپ مرحلہ اس وقت پیش آیا جب سندھ کی ٹیم کے فاسٹ بولر آصف محمود نے اننگ کے آخری اوور میں اتنی زبردست یارکر پھنکی کہ گیند سیدھی وکٹوں کے اندر جا کر گھسی جس سے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہوگئے اور ان کا سامنا کرنے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑی عمران جونیئر 7 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بولنگ میں میر حمزہ اور آصف محمود نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 2،2 وکٹیں لینے کے بعد خیبرپختوا کو بڑا اسکور کرنے سے محروم کردیا۔

براڈ کاسٹر کا عملہ اسپائیڈر کیم گرنے کی وجہ سے پریشان ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کی ٹیم آخری اوور میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں سندھ کی ٹیم نے 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر 141 رنز کا ہدف حاصل کرکے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سندھ کے سہیل خان کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.