بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حوثیوں کی نظر میں انسانی مسائل سے زیادہ تیل کے امور ہیں، بریگیڈیئر ترکی المالکی

ترجمان عرب اتحاد برائے یمن بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی ہٹ دھرمی نے عمان مذاکرات میں تمام جنگی قیدیوں کی رہائی کی کوششیں ناکام بنادیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر ترکی المالکی نے مزید کہا کہ حوثی اپنے قیدیوں کی رہائی پر تیل کے امور کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ترجمان عرب اتحاد برائے یمن کے مطابق حوثیوں کی نظر میں انسانی مسائل سے کہیں زیادہ تیل کے امور ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد تمام قیدیوں کی رہائی اور منتشر خاندانوں کو یک جا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.