بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا کےالیکٹرک کے چارجز وصول کرنے کیخلاف ریفرنڈم کا اعلان

جماعت اسلامی نے کےالیکٹرک کے چارجز وصول کروانے کے خلاف ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس سے مجموعی طور پر تین ارب روپے جمع ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرا اٹھایا نہیں جا رہا، لیکن چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت اور کےالیکٹرک مافیا کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے، یہ چارجز قابل قبول نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 24 اور 25 ستمبر کو کےالیکٹرک کی جانب سے ناجائز وصولی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کرواکر  رائے لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.