تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کے لیے ترین گروپ کا کوئی رکن نہ پہنچا۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر نذیر چوہان کا ایک بیٹا والد کے لیے موجود تھا۔
بیٹے نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترین گروپ کے کسی رکن کو نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل آنے کا وعدہ کیا تھا۔
نذیر چوہان کے بیٹے نے یہ بھی کہا کہ مقدمے اور والد صاحب کی دوبارہ گرفتاری کی خبروں کے باوجود کوئی جیل نہیں پہنچا۔
Comments are closed.