
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما غلام عباس کے بیٹے احسن عباس کی جانب سے نادرا افسر کو تھپڑ مارنے کے بعد مقدمہ درج ہونے پر ملزم احسن عباس نے ضمانت کرالی۔
پی ٹی آئی رہنما غلام عباس کے بیٹے احسن عباس نے الٹا نادرا افسر پر مار پٹائی کا الزام بھی لگادیا، سی سی ٹی وی وڈیو نے احسن عباس کے الزام کی تردید کردی۔
وڈیو میں نظر آنے والے احسن عباس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری میں پولیس عدم دلچسپی ظاہر کررہی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامعلوم لکھ کر اپنی جان چھڑالی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے نادرا دفتر پر ہلہ بولنے والوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع تک نہیں کیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما غلام عباس کے بیٹے احسن عباس کیخلاف درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور فون پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
Comments are closed.