پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر اتحادی حکومت کی مشاورت سے ہو گا۔
ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان مذموم مقاصد کے لیے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ لندن کو آرمی چیف کی تعیناتی سے جوڑنا احمقانہ خیال ہے۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے استعفے دینے والوں کو آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کرنے کا حق نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تونسہ کے دو چکر لگا کر آپ سیلاب زدگان کے زخم نہیں دھو سکتے۔
Comments are closed.