بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نے بھارت سے لندن تک بیٹھے ملک دشمنوں کو للکارا، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے بھارت سے لندن تک بیٹھے ملک دشمنوں کو للکار دیا۔

سہراب گوٹھ میں پارٹی جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں کلمہ پڑھنے والوں سے کلمہ پڑھنے والوں کو قتل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شہداء قبرستان آباد کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرایا گیا، بھارت سے لندن تک بیٹھے دشمنوں سن لو، اگر کوئی بھائیوں کو لڑوائیگا تو مصطفیٰ کمال سیسہ پلائی دیوار بنا ہوگا۔

پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم ظالم کی ذات، رنگ نسل نہیں دیکھیں گے اس کا گریبان پکڑیں گے، ہم مظلوم کا رنگ نسل ذات نہیں دیکھیں گے اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال یہ سب سیٹوں کے لیے نہیں کر رہا، سیٹیں میری جوتی کی نوک پر رہتی ہیں، آج سیٹیں لینے والوں کو گالیاں پڑرہی ہیں۔

پی ایس پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس ایک سیٹ نہیں لیکن ماوں بہنو سب کی دعائیں ہیں، حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے لوگوں کو لڑوایا اور مروایا، ماوں کی بددعائیں لیکر وزارتیں نہیں لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.