بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میچ کی آخری بال اور پاکستانی ڈریسنگ روم کے مناظر

پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہرا کر قوم کو خوش اور دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے، میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا کر 28 اگست کو ہونے والے میچ کا حساب برابر کر دیا۔

گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، یہ کھیل آخری گیند تک غیریقینی  کی سی صورتحال پیش کرتا رہا۔

میچ کی آخری گیند تک جہاں شائقینِ کرکٹ اپنا دل تھامے بیٹھے رہے وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی ڈریسنگ روم میں بے چین اور تذبذب کا شکار نظر آئے۔

پاکستانی ڈریسنگ روم کے اِن دلچسپ مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی جاری کی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم شیشے کے اندر اور رضوان شیشے سے باہر پریشان اور بے چین  کھڑے ہیں جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاداب اور حارث رؤف بیٹھے منہ پر ہاتھ رکھے میچ دیکھ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی ٹیم کو جیسے ہی جیتتے دیکھتے ہیں تو خوشی کے مارے اچھل کود سمیت ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دینے لگتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.