مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی چھوڑیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں عطا تارڑ ، پی پی سینیٹر تاج حیدر اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے شریک ہوئے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے اختلافات ہیں، وہ اختلاف پارٹی کے اندر رہ کر کریں تو بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئی پی پی کے پاس جگہ ہے، ہمارے پاس جگہ نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ راجا ریاض ایک پولیٹیکل ورکر ہیں، جس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے بھی اُن پر تنقید کر رکھی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ون لائن پالیسی آیا کرتی تھی، جو تھوپ دی جاتی تھی، پرویز خٹک دو ڈھائی سال سے پی ٹی آئی پر تنقید کیا کرتے تھے، علی محمد خان سے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہاتھ ملانا چھوڑ دیا۔
Comments are closed.