منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

مکہ مکرمہ میں 2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز

مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ 

کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔

سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔

اس دو روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں رواداری اور باہمی برداشت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس کا ایک مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیان، مکاتب فکر اور محققین میں روابط قائم کرنا بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.