منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

بلوچستان: دالبندین ایئرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بلوچستان کے دالبندین ایئرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جیٹ رفیولنگ کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ دالبندین ایئرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا، اس رن وے کو 6 اگست 2024 تک بند رکھا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق نوٹم جاری کرکے ایئرلائنز کو دالبندین ایئرپورٹ کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ایئرپورٹ رن وے اور کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان ہوا تھا، رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.