بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مٹھی میں مزید 2 نومولود بچے انتقال کرگئے

تھرکےسول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 2 نومولود بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کےمطابق جاں بحق بچےنومولودہے، جاں بحق بچوں کا تعلق تھرکے دیہی علاقوں سےہے۔

رواں سال انتقال کرجانےوالے بچوں کی تعداد 117ہو گئی ہے جبکہ تھر کے سرکاری اسپتالوں میں  50 سےزائد بچے زیر علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.