ملک بھر کے منتخب مراکز پر کل بروز پیر سے امریکی ویکسین موڈرنا دستیاب ہو گی۔
اسلام آباد کے ماس ویکسی نیشن سینٹرایف نائن پارک میں موڈرنا ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین وفاقی اکائیوں کے 49 ویکسی نیشن مراکز پر دستیاب ہو گی جن میں پنجاب کے 15، سندھ کے 2، خیبر پختون خوا کے 13 اور بلوچستان کے 3 ویکسی نیشن مراکز شامل ہیں۔
اسلام آباد کے 5 ویکسینیشن مراکز، گلگت بلتستان کے 6 ویکسینیشن مراکز اور آزاد جموں و کشمیر کے 5 ویکسینیشن مراکز پر موڈرنا ویکسین کل سے دستیاب ہو گی۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ موڈرنا ویکسین 18 سال یا زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے، ورک پرمٹ، ویزے کے حامل پاکستانی، بیرونِ ملک تعلیم، کاروبار اور آفیشل کام کے لیے جانے والے بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
دل، جگر، ہائی بلڈ پریشر، ذیا بیطس کے مریض موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں، اعضاء کی ٹرانسپلانٹ کے مریض 3 ماہ بعد موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
کیمو تھراپی کرانے والے مریض 28 روز بعد موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو موڈرنا ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.