بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا حکومت کو موڈرنا ویکسین کی 50 ہزار ڈوز مل گئیں

خیبرپختونخوا حکومت کو امریکی موڈرنا ویکسین کی 50 ہزار ڈوز مل گئی جس کے بعد صوبے کے 10 اضلاع میں موڈرنا ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک کو جانے والے مسافروں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی جبکہ صوبے سے باہر جانے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے مطلوبہ ویکسین کا انتظام کیا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا کہ این سی او سی نے صوبہ میں کورونا ویکسینشین کے لیے 65 ہزار کا یومیہ ہدف دیا ہے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 10اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ میں کورونا کے باعث 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا کہ اسپتالوں میں قائم 50 مراکز اور مختلف مقامات پر قائم 50 بڑے ماس ویکسینیشن مراکز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 60 سے زائد موبائل گاڑیوں کے ذریعے بھی عوام کو آسانی سے کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی مسلسل فراہمی یقینی ہو تو یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.