بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رکنِ ANP عبیداللّٰہ کاسی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ملک عبیداللّٰہ کاسی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

عبیداللّٰہ کاسی کی عدم بازیابی کے خلاف اے این پی کی جانب سے بلوچستان کے شہر ہرنائی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کی جانب سے عبیداللّٰہ کاسی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گا ہے۔

واضح رہے کہ عبیداللّٰہ کاسی کو گزشتہ ماہ  27 جون کو بلوچستان کے نواحی علاقے کچلاک سے اغواء کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.