بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے غلط دعویٰ کیا ہے، محمد زبیر

مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے غلط دعویٰ کیا ہے، گزشتہ سال گردشی قرضوں میں اضافہ 498 ارب تھا نہ کہ 177 ارب روپے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ گردشی قرضوں میں یہ اضافہ بجلی کی قیمتوں میں 156 ارب روپے اضافے کے باوجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچل دیا گیا ہے اور پھر بھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.