بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبڈی پلیئر نیلم ریاض کی دورانِ ٹریننگ بیٹی کے پنکھا جھلنے کی ویڈیو وائرل

کبڈی پلیئر نیلم ریاض کی دوران ٹریننگ 18ماہ کی بیٹی کے پنکھا جھلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم ریاض ٹریننگ کر رہیں تھیں تو بیٹی زرمین ہاتھ والا پنکھا جھلنے لگیں۔

اس کے ساتھ ہی زرمین اپنی والدہ کو ٹریننگ کرتا دیکھ کر ٹریننگ کے ڈمبل بھی اٹھاتی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے کبڈی پلیئر نیلم ریاض نے کہا کہ زرمین مجھے کبھی ٹریننگ کے دوران تنگ نہیں کرتی۔

نیلم ریاض نے مزید کہا کہ آنے والے ایونٹس کے لیے خود کو تیار کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ نیلم ریاض ویٹ لفٹنگ میں نیشنل چیمپئن رہ چکی ہیں جبکہ نیلم ریاض نے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے برانز میڈل جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.