بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوکاڑہ: نہر میں پھینکے گئے 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں اغواء کے بعد نہر میں پھینکے گئے 2 سگے بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اوکاڑہ میں 2 بھائیوں کو اغوا کر کے نہر میں پھینکے جانے کے بعد بچوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق ملزم نعمان اور تنویر نے بچوں کو اغواء کرنے کے بعد نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کیئے گئے بچوں کے والد کی ملزمان سے تکرار ہوئی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

اوکاڑہ میں اغوا کے بعد 2 بھائیوں کو نہر میں پھینکنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کرلیا گیا ۔

ڈی پی او اوکاڑہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 11 سال کے طحہٰ اور 5 سال کے علی احمد کے جوتے اور ٹوپیاں نہر کے کنارے سے ملی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.