بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: آن لائن پیپر وقت پر شروع نہ ہوسکا

فیصل آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) کے زیرِ اہتمام آن لائن امتحانات کا پیپر مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایم ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ کا آن لائن پرچہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق پرچہ ساڑھے 8 بجے شروع ہونا تھا جبکہ سوالیہ پرچہ 10 بجے ایل ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ پرچے کے حل کے دورانیے میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.