بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں سامنے آ رہا ہے، دکاندار سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں۔

پیاز کا سرکاری نرخ 45 روپے کلو ہے جبکہ دکاندار 60 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں، اسی طرح پھلیاں 75 روپے فی کلو کی بجائے 200 روپےکلو میں فروخت کی جارہی ہیں۔

ادرک 425 کی بجائے 600 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

مہنگی سبزیوں سے متعلق خریداروں کا کہنا ہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی کر دی گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نرخ نامے لگوا تو دیئے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں کروا رہی ہے، انتظامیہ دکانداروں کی من مانی قیمتوں پر کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔

جس پر دکانداروں کا جواب میں کہنا ہے کہ ہمیں سبزیاں مہنگی ملتی ہیں تو سستی کیسے بیچیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.