بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

شہرِ قائد کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہو گئی، 35 سالہ فوزیہ دورانِ علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس کے قریب پلاٹ کے تنازع پر تشدد سے 50 سالہ شخص درہم خان جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا 22 سالہ آصد زخمی ہو گیا۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ…

پورٹ قاسم کے قریب کنٹینر کے نیچے آ کر ٹرالر ڈرائیور 40 سالہ حنیف جاں بحق ہو گیا۔

کورنگی الیاس گوٹھ میں گھر میں گلے میں پھندا لگا کر 30 سالہ عامر نے خودکشی کرلی۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سائٹ میٹرول میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

اورنگی ٹاؤن نمبر 4 ہزارہ چوک، بنارس میٹرو سنیما کے قریب اور لیاری آگرہ تاج کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ انور، 17 سالہ سمیر اور مرینہ خاتون زخمی ہو گئی۔

دوسری جانب کورنگی عوامی کالونی اور کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 55 سالہ اعظم اور 33 سالہ کلیم اللّٰہ زخمی ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.