بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون: وزیر توانائی سندھ کی عوام سے احتیاط کی اپیل

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے بارش کے موسم میں عوام سے احتیاط اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ عوام بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، شہری کھمبوں اور گیلے تاروں کے نزدیک نہ جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھے جائیں جبکہ گھروں میں گیلے ہاتھوں سے بجلی کے بورڈ کو ہاتھ نہ لگائیں۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ عوام بلا ضرورت بارش کے موسم میں گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے کا آج ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج شہر قائد میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کل بھی دن میں ہلکی سے معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نشيبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتياطاً بجلی عارضی بند کی جاتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مون سون ہوائیں بھارتی گجرات کے راستے داخل ہوئی ہیں اور بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.