بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں افغان طالبان کی پیش قدمی جاری

افغانستان میں افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے صوبے غور کے دو اضلاع تائیوارا اور پسابند طالبان کے قبضےمیں چلے گئے ہیں، افغان فورسزنے تاجکستان کے ساتھ متصل افغان صوبے تخار کے دارالحکومت تالقان پر افغان طالبان کے قبضےکی کوشش ناکام بنا دی۔

افغان وزارت دفاع کےمطابق 24گھنٹوں میں مختلف صوبوں میں افغان فورسز کے آپریشن میں 271طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان طالبان نے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا، ویڈیو میں مسلح طالبان قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

افغان میڈیاکےمطابق کم از کم 10 شہروں کےنواح میں طالبان ،افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے، 10 شہروں میں پل خمری، تالقان، قلعہ نو، شبرغان، میدان شہر، غزنی، قندھار، لشکرگاہ شامل ہیں۔

ترجمان تخار پولیس کمانڈ نے بتایا کہ افغان طالبان نےہفتےکی رات 4 اطراف سےتالقان پرحملہ کیا، افغان فورسز نے فضائی حملوں کی مدد سے تالقان پر افغان طالبان کاحملہ پسپا کردیا۔

مختلف علاقوں میں افغان طالبان کو سیکیورٹی فورسز اور لوگوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، گورنر تخار کا کہناہے تالقان میں طالبان کوبھاری نقصان ہوا ہے،سیکیورٹی فورسز کے حملےمیں 55افغان طالبان جنگجو ہلاک، 90زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.