بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات

عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں عید الاضحیٰ سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن کے لیے سیکرٹریز اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے کورونا ویکسینیٹڈ ملازمین کا ڈیٹا 5 دن میں طلب کرلیا ہے۔

ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں 33 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار309 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.