انسان ایک، خواب ایک ، پھیپھڑا بھی ایک لیکن موسیقی کے 14 آلات بیک وقت بجانے والے ماہر شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس شخص کی بس یہ خواہش ہے کہ کسی طرح اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلیڈسن پیٹر نامی شخص ہے جو موسیقی کے 49 آلات بجانے میں مہارت رکھتا ہے لیکن ان میں سے 14 آلات کو بیک وقت بجاسکتا ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ گلیڈسن پیٹر ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے ایک پھیپھڑے سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ ایک پھیپھڑا بھی صرف 40 فیصد کام کرتا ہے۔
خراب صحت کی صورتحال کے باوجود گلیڈسن پیٹر کو موسیقی کا اس قدر شوق ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنا نام بھارت کی جانب سے بیک وقت سب سے زیادہ موسیقی کے آلات بجانے کا اعزاز حاصل کرکے اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواسکیں۔
سوشل میڈیا پر گلیڈسن پیٹر کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ٹریول بلاگر شیناز ٹریژری نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جو لمحے بھر میں وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلیڈسن پیٹر اپنے ہاتھ میں گٹار پکڑے ایک ساتھ سلائیڈ سیٹی اور ہارمونیکا بجاتے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈھول بجانے کے لیے تاریں بھی اپنی ٹانگ سے جوڑی ہیں جبکہ کریش سائمبل کو اپنی پیٹھ سے باندھا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے گلیڈسن پیٹر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں خدا نے انہیں تحفہ دیا ہے اور یہ بھارت کا فخر ہیں‘۔
Comments are closed.