قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بے قصور قرار دے دیا۔
نیب کی جانب سے اس ضمن میں رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے ضمنی رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
احتساب عدالت کے جج نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر عدالت ریکارڈ کی بنیاد پر فردِ جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی۔
لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.