بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

مقتول طالبعلم مشال خان کی بہن نے امریکا سے گریجویشن کرلی

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کی بہن نے امریکا کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف بفیلو سے بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کرلی۔

انہوں نے اپنی تعلیمی کامیابی مشال خان اور تعلیم کے حق کےلیے لڑنے والی تمام افغان لڑکیوں کے نام کی۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے والد نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مشال خان کی بہن کی تعلیم کےلیے لگن اور جذبہ سب کے لیے ایک مثال ہے۔

مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 13 اپریل 2017 کو یونیورسٹی کے احاطے میں مشتعل ہجوم نے قتل کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.