بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

دانتوں پر چڑھا چاندی کا ملمع امریکی نوجوان کے پھیپھڑے میں پھنس گیا

امریکی نوجوان کے دانتوں پر چڑھی چاندی کی تہہ حادثاتی طور پر نگلنے کے باعث اس کے پھیپھڑوں میں جاکر پھنس گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان کو اس کے بعد شدید کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اور سانس لینے کے دوران سیٹی بجنے جیسی آواز آنے لگی۔

اس کیفیت پر جب ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ دانتوں پر چڑھا چاندی کا ملمع اس کے ایک پھیپھڑے میں جا کر پھنس گیا تھا۔ 

امریکا کے کیورس میڈیکل جرنل میں حال ہی میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے سے مذکورہ بالا کیس سامنے آیا، جس میں مذکورہ نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن وہ ایپی لیپٹک سیزر کے بعد اب روبہ صحت ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سینٹی میٹر لمبا ایک ماس اس کے پھیپھڑے میں موجود تھا، جسے ڈاکٹروں نے برونکو اسکوپی پروسیجر کے ذریعے باہر نکالا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.