بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

عظمتِ شہدا کنونشن کے دوران جذباتی مناظر

اسلام آباد میں عظمتِ شہدا کنونشن کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

دوران کنونشن شہدا کے لواحقین افق کے اُس پار جانے والوں کی یاد میں دل گرفتہ نظر آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں درندگی ہوئی، ہم پاکستان کے نام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے باری باری نشستوں پر جاکر شہدا کی ماؤں اور بہنوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے نوجوانوں کو دلاسا دیا، ساتھ ہی تقریر میں شہدا کی عظمت اور حرمت کے تحفظ کا عزم کیا۔

وزیراعظم نے شہدا کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور کاروبار کے لیے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔

عظمتِ شہدا کنونشن سے احسن اقبال، شیری رحمان، امین الحق اور اے این پی کی ثمر ہارون بلور نے بھی خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.