بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

عمران خان کا انتخابی میدان میں مقابلہ نہ کرپانے والے ظلم و بربریت پر اتر آئے، فرخ حبیب

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہ کرپانے والے ظلم و بربریت پر اتر آئے ہیں۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈر ہیں، ایک کا زیرِ تعمیر گھر گرایا جا رہا ہے اور دوسرے کا کاروبار تباہ کیا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن ڈائیلاگ کرانے کی پیشکش کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹکٹ ہولڈروں کو کہا جارہا ہے پارٹی چھوڑ دو، انتقامی کارروائی بند کردی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا مقابلہ انتخابی میدان میں نہیں کر سکتے تو ظلم اور بربریت پر اتر آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون پاؤں تلے روند دیا گیا ہے، جمہوریت کو بے آبرو کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.