منکی پاکس کے مرض کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، بیرونِ ملک سے آنے والی 9 سالہ لڑکی اور 16 سالہ نوجوان کو منکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار دے دیا گیا۔
پرواز نمبر ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی آنے والی 9 سالہ راحیلہ منصوب کو منکی پاکس کی مشتبہ مسافر قرار دیا گیا۔
اسی پرواز سے کراچی پہنچنے والے عفان محمد نامی نوجوان کو بھی مشتبہ مریض قرار دیا گیا۔
دونوں مسافروں کو آئسولیشن سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.