نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کی صرف 10 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین لگی ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ غیرقانونی یا ایسے افراد جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی ویکسین کے کیا انتظامات کیے؟
جواب میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے سب لوگوں کی ویکسین کا انتظام کریں گے، صرف ملک کی10 فیصد اہل آبادی جن کے پاس شناختی کارڈ ہیں انہیں ویکسین لگی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کیلئے اولین ترجیح پاکستان کے شہری ہیں۔
Comments are closed.