نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 212 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔
این سی او سی نے کورونا سے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرز میں سے 19 فیصد زیر استعمال ہیں۔
لاہور17، بہاولپور میں کوروناکیلئے وینٹی لیٹرز میں سے 16 فیصد زیر استعمال ہیں جبکہ گلگت میں 73فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق کراچی میں 26 فیصد آکسیجن بیڈ، مظفر آباد، راولپنڈی میں 19فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔
جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے 639 اسپتالوں میں کورونا کے 2ہزار 111 مریض داخل ہیں۔
این سی اوسی کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتقال کرنے والے34میں سے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔
Comments are closed.