بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش، 6 افراد جاں بحق

گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص جبکہ گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

مچھلی چوک میں بل بورڈ تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

جہلم اور پنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی آئی جس سے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.