بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 34 اموات، مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 34 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید957 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 319 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ6 ہزار 387 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 58 ہزار 154 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 67 لاکھ 14ہزار 171 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 582 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 767 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 268 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 497 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار306 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 329 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 845 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 295 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 310 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 458 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 586 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 331 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.