بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موڈرنا ویکسین کس کس کو لگائی جائے گی؟ اسد عمر نے بتادیا

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین موڈرنا ملک بھر میں بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ صدر، وزیراعظم نے اپنی باری آنے پر کورونا ویکسین لگوائی، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’امریکی حکومت کی طرف سے25لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔‘

وفاقی وزیر نے بتایا کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانےوالوں کو لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی طرف سے کورونا کے خلاف تعاون کے سلسلے میں پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچیں، موڈرنا ویکسین کی یہ خوراکیں امریکا کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے کورونا کی پیدا ہوتی خطرناک صورتحال سے متعلق خبردار کردیا، پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔

 پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ اینتھونی بلینکن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی فراہمی دونوں ملکوں میں پائیدار دوستی اور کوویڈ 19 پر تعاون کی عکاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.