بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر: اسکول جانے والی بچی کھلےمین ہول میں گرگئی

سکھر میں طالبہ اسکول جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گئی جسے شاہراہ پر گزرتے لوگوں نے بچا لیا۔

یہ واقعہ صبح مینارہ روڈ پر شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں اسکول جاتی بچی گٹر کے کھلے مین ہول میں گرگئی، شاہراہ پر گزرتے لوگوں نے فوری طور پر معصوم بچی کو گٹر سے نکالا۔

بچی کو گٹر سے نکالنے کیلئے مینارہ روڈ پر شہریوں کا رش لگ گیا، گٹر سے نکلنے کے بعد بچی مکمل طور پر سہمی ہوئی تھی، شہریوں کا کہناہے کہ اسی مین ہول میں پہلے گائے کا بچھڑا بھی گر چکا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر کے مین ہول کھلے ہوئے ہیں انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کھلے مین ہولز کو بند کرنے کیلئے انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.