ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ 7 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں255 روپے اضافہ ہوا۔ 200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے، لہسن فی کلو 20 روپے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 3 روپے فی کلو، انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے۔ جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول 5 روپے فی کلو مہنگا ہوا، گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتہ میں دال ماش، مسور اور آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق چھوٹا گوشت، کیلے، کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا۔ برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی۔ ویجیٹبل گھی3 روپے، دال چنا اور دال مونگ ایک، ایک روپے فی کلو سستی ہوئیں۔
Comments are closed.