نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 347 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 19 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 650مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 3 فیصد پر آگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 299 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 894 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 7 ہزار 934 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 275 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 257 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 73 لاکھ 90ہزار 346 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 852 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 776 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 902 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 520 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 533 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 340 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 969 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 780 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 419 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 312 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 558 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 588 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.