جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

ملک میں مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 31 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی۔ اپریل 1975 میں مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 3 فیصد تھی۔

کسانوں کو بجلی پر 3 روپے 60 پیسے کی رعایت واپس لے لی گئی، ایک یونٹ بجلی اب 16 روپے 60 پیسے کا پڑے گا۔

ڈالر اوپن مارکیٹ میں سات روپے مہنگا ہو کر 274 روپے کا ہوگیا، انٹر بینک میں چار روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے 11 پیسے کا ہوگیا۔

ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 5 روپے بڑھا کر 45 روپے کر دی گئی۔ پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے ہے۔

مٹی کے تیل پر لیوی 7 روپے 77 پیسے بڑھا کر 8 روپے 2 پیسے کر دی گئی۔

ایک تولہ سونا 2700 روپے منہگا ہو کر ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) ہنڈریڈ انڈیکس 97 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 412 پر بند ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.