ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا، فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.