ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے ہے۔
دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 94 ہزار 222 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 884 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.