ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 98 ہزار 851 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 761 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.