charlotte hookup bars hookup Blooming Grove hookup Monmouth Junction NJ cd hookups in cochise county galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے، پی پی 167 میں ن لیگ کے لوٹے امیدوار نذیر چوہان پولیس کے ہمراہ پی ٹی آئی امیدوار کا دفتر بند کرانے پہنچے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے یاسمین راشد اور شبیر گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد غیرقانونی طور پر دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے، میڈیا سے شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کارکن زیادہ تعداد میں وہاں پہنچے تو نذیر چوہان بھاگ گئے، ہم نے درخواست دے دی ہے لیکن ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، یہ ہوا کا جھونکا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے، ہمارے لوگوں کو تنگ اور ہراساں کیا جائے، نذیر چوہان نے مسلح افراد اور پولیس کے ساتھ ہمارے دفتر میں آکر حملہ کیا، یہ جنگل کا ہی قانون ہے آپ حملہ بھی کریں اور پرچہ بھی ہم پر کاٹیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 20 سیٹیں خود بتادیں گی کہ اصل حکومت کس کی تھی، اس طرح کی حرکتوں سے یہ عوام کو ڈرا رہے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، اس طرح حکومتیں نہیں چلتیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام ایک حد تک چلتا ہے، عوام آپ کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے، ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو ہم عدالت جائیں گے۔

پی پی 167 سے پی ٹی آئی امیدوار شبیرگجر نے کہا کہ میں رات کو انتخابی مہم کر کے اپنے مرکزی دفتر آیا تھا، میرے بھتیجے کو گولی لگی جس کو اللّٰہ نے بچا لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.