بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مجھے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166پر میسیج کریں ۔

ان کاکہنا تھا کہ انشا اللہ 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین مارچ 2021ء سے لگے گی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ جون تک 60 سال سے زائد عمر والے تمام افراد اور طبی عملے سمیت 1 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.