ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94 ہزار 50 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 815 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.