بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں نشے میں دھت بھینسوں کی وجہ سے ملزمان گرفتار

بھارت میں بھینسوں کی وجہ سے غیرقانونی شراب فروخت کرنے والے مقامی کسانوں کو  پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کو شراب فروشوں کے بارے میں بھینسوں کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پتا چلا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جانوروں کے ڈاکٹر کی اطلاع پر تینوں کسانوں کو غیرقانونی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بھینسوں کی ’عجیب و غریب حرکتوں اور منہ سے جھاگ نکلنے‘ پر کسانوں میں سے ایک نے جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا تھا، جس پر جانوروں کے پانی پینے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا تو وہاں سے عجیب سی بو محسوس ہوئی۔

مزید معلومات حاصل کی گئی تو وہاں سے شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتلیں ملیں، جس پر پولیس کو طلب کیا گیا، جس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.