بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی 12 روز بعد 48 ہزار پوائنٹس میں واپسی

پاکستان اسٹاک ایکسینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس کی 12 روز بعد 48 ہزار میں واپسی ہوئی ہے، کاروبار کا اختتام دن کی بلند ترین سطح پر ہوا۔

مسلسل چار روز منفی بندش کے بعد 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام مثبت کیا ہے۔

100 انڈیکس آج 805 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 53 پر بند ہوا ہے۔ جو انڈیکس کی آج کے دن کی بلند ترین سطح بھی رہی۔

شیئرز بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21  ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 111 ارب روپے بڑھی ہے۔ جبکہ کاروبار کی بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 372 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.