بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورو کپ سیمی فائنل کے بعد تماشائیوں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو 1-2 سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔ تاہم میچ کے بعد تماشائیوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں، جبکہ برطانوی اخبارات نے ویمبلے اسٹیڈیم میں یورو کپ فٹ بال سیمی فائنل کے بعد نکلتے تماشائیوں کی تصاویر شائع کرکے سوال اٹھا دیا۔

میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم ڈنمارک کو شکست دے کر پچپن سال بعد پہلی بار یورو کپ کے فائنل میں پہنچی ہے، فائنل اتوار کو ہوگا۔

فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں پورے برطانیہ میں جشن منایا گیا۔

انگلش کھلاڑی کی ننھی مداح کو شرٹ تحفہ کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.